Featuredپنجاب

عمران خان گھبرائے ہوئے نہیں ہیں : پرویز الہٰی

لاہور: عمران خان نے مہنگائی کی روک تھام کیلئے بہت اچھے اقدامات کیے ہیں 

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ہانڈی میں سامان چلا گیا دھواں اٹھنے کے بعد پہلا اُبال آتا ہے، پہلا اُبال آ جائے پھر آپ کو بتائیں گے، اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہے کچھ تو نکلے گا۔

صحافی نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے سوال کیا کہ آپ کا بھی وزیراعظم کو گھبرانا نہیں ہے کا پیغام ہے؟، جس کے جواب میں انہوں نےقہقہے لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان گھبرائے ہوئے نہیں ہیں، ہانڈی میں سامان چلا گیا دھواں اٹھنے کے بعد پہلا اُبال آتا ہے، پہلا اُبال آ جائے پھر آپ کو بتائیں گے۔

ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ کیا تحریک عدم اعتماد میں سے کچھ نکلے گا؟، تو ان کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہے کچھ تو نکلے گا، اگلے 48 گھنٹوں سے متعلق مولانا فضل الرحمان ہی بتا سکتے ہیں، عمران خان سے ملاقات کے دوران تحریک عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مہنگائی کی روک تھام کیلئے بہت اچھے اقدامات کیے ہیں، پیٹرول کی قیمت میں کمی سے بہت فائدہ ہوگا، بجلی کی قیمتیں بھی نیچے آئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close