اسلام آباد

عالمی برادری کشمیری عوام پر بھارتی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے، عمران خان

اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی فوج کی جانب سےبرہان وانی کے جانشین سمیت 111 افراد کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کا قتل عام ریاستی دہشت گردی ہے۔ عمران خان نے عالمی برادری سے  کشمیری عوام پر بھارتی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا،انہوں نے کہا کہ بھارت کی حالیہ بربریت اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی  انسانی حقوق قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے برعکس  مسئلہ کشمیر کا کوئی حل قبول نہیں کیا جائے گا، ہم کشمیری عوام کی حق خود اداریت  کی جدوجہد کی ہمیشہ حمایت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے عالمی اداروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  بدقسمتی  سے عالمی سیاست  میں بھارت  کو کشمیریوں پر بے جا ظلم و ستم ڈھانے کی اجازت ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے نہیں دیں گے۔
 واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی قابض فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ وادی کے علاقے بارہ مولا  میں برہان وانی کے قریبی ساتھی سمیت 11 افراد کو شہید کردیا تھا  جس کے بعد وہاں ایک بار پھر کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close