کھیل و ثقافت

قومی ہاکی چیمپیئن شپ کا سیمی فائنل اکھاڑا بن گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) 62 ویں قومی ہاکی چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل کے اختتام پر نیشنل بینک آف پاکستان اور پی آئی اے کے کھلاڑی آپس میں گتھم گتھا ہوگئے اور ایک دوسرے پر ہاکیاں برسادیں۔
تفصیلا ت کے مطابق 62 ویں قومی ہاکی چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پی آئی اے کی ٹیم نے نیشنل بینک آف پاکستان کی ٹیم کو 1.0 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ میچ کے دوران نیشنل بینک کے کھلاڑیوں سے جب کچھ نہ بن پڑا تو محمد عمران نامی کھلاڑی نے پی آئی اے کے محمد اختر کو ہاکی ماردی جس کے نتیجے میں وہ معمولی زخمی ہوگئے۔میچ کے اختتام پر جب دونوں ٹیمیں مصافحہ کررہی تھیں تو محمد اختر نے بدلہ لینے کیلئے محمد عمران کو ہاکی دے ماری جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں گتھم گتھاہوگئے اور ایک دوسرے پر ہاکیاں برسادیں ۔کھلاڑیوں کی لڑائی کے دوران موقع پر موجود ٹیم آفیشلز نے بیچ بچاؤ کرادیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close