Featuredاسلام آباد

ہمیں عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے : وزیراعظم

اسلام آباد :  ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ، کوئی ایسا اضافی ٹیکس نہیں لگائیں گے جس سےعوام پر بوجھ پڑے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں 144 سے زائد ارکان شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران اراکین نے وزیراعظم عمران خان، شوکت ترین، حماد اظہر سے سوالات کرتے ہوئے کہا آبادی بڑھ رہی ہے، گیس کی قلت ہے، کیسے پوری ہوگی؟

جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت اہم اقدامات کررہی ہےگیس قلت کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔

اجلاس میں رکن اسمبلی نورعالم نے سخت سوالات کرتے ہوئے کہا کیا اسٹیٹ بینک خودمختاری سے سلامتی ادارے تو متاثرنہیں ہونگے؟ کیا ہم سلامتی اداروں کے اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی آئی ایم ایف کودیں گے؟

سوالات کے جواب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، سلامتی اداروں کا تحفظ ہر صورت یقینی اور پہلی ترجیح ہے ، جس پر نور عالم خان نے سوال کیا کیا منی بجٹ سے ہمیں گیس پانی بجلی ملے گا؟

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے دیگر ارکان اسمبلی سوالات کے بھی جواب دئیے۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ایم کیوایم کی ٹیکس منی بجٹ میں ترامیم پر بھی گفتگو کی گئی ، ایم کیو ایم ارکان نے تجویز دی کہ بنیادی اشیائے ضروریہ پرٹیکس نہ لگائیں۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کی تجاویز مان لی گئیں ، وزیراعظم نے کہا ہمیں عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے، کوئی ایسا اضافی ٹیکس نہیں لگائیں گے جس سےعوام پر بوجھ پڑے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close