بلاگ

لوگ موٹے کیوں ہوتے ہیں

نیدر لینڈ میں ہونے والی تحقیق کے مطابق یہ وجہ کوئی اور نہیں بلکہ آپ کی اپنی ہی سستی ہے، جی ہاںجی ہاں جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے انسان کم سے کم متحرک رہنے لگتا ہے اور یہ سست طرز زندگی موٹاپے کا باعث بن جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ کوئی حیرت کی بات نہیں کہ ہم جو غذا کھاتے ہیں اس سے حاصل ہونے والی کیلوریز کو جلانے کے لیے سب سے اہم چیز جسمانی سرگرمیاں ہوتی ہیں۔اب چاہے سیڑھیوں پر چڑھا جائے، دفتر میں چہل قدمی کی جائے یا ورزش کے ذریعے پسینہ بہایا جائے ہم اپنی توانائی کو استعمال کرتے ہیں اور اس طرح جسمانی وزن کو بڑھنے سے روکتے ہیں۔تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ موٹاپے سے بچنے کا سب سے بہترین طریقہ کسی بھی سرگرمی جیسے چہل قدمی یا جوگنگ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ کیلوریز کو جلانا ہے۔تاہم محققین کا کہنا تھا کہ ویٹ لفٹنگ یا جسمانی مضبوطی کی ورزشیں موٹاپے سے بچاو کے لیے فائدہ مند نہیں کیونکہ وہ کیلوریز جلانے کا کام نہیں کرتیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ویٹ لفٹنگ یا جسمانی مضبوطی کی تربیت ایک صحت مند عادت ہے جو توازن اور جسمانی پھرتی کے لیے تو فائدہ مند ہے مگر یہ میٹابولزم کو تیز نہیں کرتیں جو غذا کو ہضم کرنے میں مدد دینے والا نظام ہے۔محققین نے مشورہ دیا ہے کہ لوگوں کو غذا کے حوالے سے زیادہ شعور پیدا کرنا چاہیے اور جب بھوک لگے اسی وقت کھانا چاہئے، اس طرح موٹاپے سے بچنا آسان ہوجاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close