انٹرٹینمنٹ

شروتی ہاسن کا اپنے بوائے فرینڈ سے بریک اپ ہوگیا

اداکارہ شروتی ہاسن اور بوائے فرینڈ سنتانو ہزاریکا دونوں نے اپنے اپنے انسٹا گرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا۔

دونوں کی جانب سے اس اقدام کے بعد یہ افواہیں زیر گردش ہیں کہ اس جوڑے کے درمیان بریک اپ (قطع تعلق) ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اطلاعات بالکل درست ہیں اور یہ بریک اپ گزشتہ ماہ ہوا۔

ان ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دونوں میں کچھ ذاتی معاملات تھے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ خوشگوار انداز میں کنارہ کشی اختیار کرلی جائے۔
جب اس حوالے سے 38 سالہ شروتی ہاسن سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے اپنی ذاتی زندگی پر کوئی بھی کمنٹ کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ انکی پرائیوسی کا خیال رکھا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close