تجارت

برطانیہ سی پیک منصوبے کی حمایت کرتا ہے: برطانوی سفیر

کوئٹہ: پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کہتے ہیں کہ برطانیہ پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کی حمایت کرتا ہے کیونکہ یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان اور بلوچستان کی معاشی ترقی کے لیے معاون ہوگا بلکہ پورا خطہ اس سے مستفید ہوسکے گا۔ کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں گفتگو کرتے ہوئے تھامس ڈریو نے کہا کہ بلوچستان وسط ایشیائی ممالک کے لیے قدرتی راہداری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانوی ہائی کمیشن برطانوی بین الاقوامی تجارتی ٹیم اور برطانوی چیمبر آف کامرس کے تعاون سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے میں کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے ارکان کی مدد کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی ہائی کمیشن کوئٹہ چیمبر آف کامرس اور بین الاقوامی تجارتی کمیٹی سمیت برآمداتی مالیات کے ماہرین کے درمیان تعاون بڑھانے میں بھی سہولیات فراہم کرے گا۔

تھامس ڈریو کا کہنا تھا کہ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے ہی تجارتی اور صنعتی شعبے کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

برطانوی سفیر نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے جبکہ تجارت اور صنعت سے وابستہ افراد بھی اب مطمئن دکھائی دیتے ہیں۔

وزٹ ویزا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ویزا کے لیے اپلائی کرنے والے کے لیے ایسی کوئی شرط نہیں کہ وہ انگریزی زبان پر مکمل عبور رکھتا ہو۔

تھامس ڈریو کا کہنا تھا کہ ’10 سال کے بعد ہم جلد ہی کوئٹہ میں انگریزی زبان کے ٹیسٹ کا نظام شروع کرنے والے ہیں تاکہ انگریزی زبان برطانوی ویزا کے حصول میں رکاوٹ نہ بنے’۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close