تجارت

اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، سرمایہ کاروں کے 284 ارب ڈوب گئے

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا اور انڈیکس 3 فیصد تک گر گیا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کے 284 ارب روپے ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان دیکھا گیا اور سرمایہ کار بے یقینی کی صورتحال میں نظر آئے۔ دن کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں کمی آئی اور انڈیکس میں 150 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس سے انڈیکس 45 ہزار 138 کی سطح پر آگیا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس ایک مرتبہ بہتر ہوکر 45 ہزار تک جا پہنچا تاہم کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ مزید نیچے آئی اور 100 انڈیکس 3 فیصد تک گر گیا۔ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ایک ہزار 389 پوائنٹس ہوگئی اور انڈیکس 43 ہزار 899 کی سطح پر بند ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close