Featuredتجارت

امریکا، بٹ کوائن ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ کی منظوری دے دی گئی

امریکا نے بٹ کوائن کو مرکزی دھارے میں شامل سرمایہ کاری کے فنڈز کا حصہ بننے کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے اسپاٹ بٹ کوائن ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز (ETFs) کی منظوری دے دی ہے جسے پنشن فنڈز سے لے کر عام سرمایہ کار تک کوئی بھی خرید سکتا ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے سربراہ کی طرف سے اعلان کے ساتھ اثاثے سے وابستہ خطرات کے بارے میں سخت انتباہ بھی جاری کیا گیا لیکن کریپٹو کرنسی کے شائقین نے ردعمل میں خوشی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں سولر پینلز کی قیمت میں 50 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے دھوکہ دہی اور ہیرا پھیری کے امکان کے بارے میں خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے منظوری کے لیے پہلے کی درخواستوں کو بار بار مسترد کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ ای ٹی ایف کی منظوری کی بدولت،بٹ کوائن میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ممکن ہو جائے گی اور اسے حکومتی تحفظ بھی مل جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close