تجارت

گزشتہ مالی سال میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو میں 5.6 فیصد اضافہ ہوا، پی بی ایس

گزشتہ مالی سال 2016-17ء کے دوران بڑی صنعتوں (ایل ایس ایم آئی) کی شرح نمو میں 5.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ جون 2017ء کے دوران شرح ترقی میں 3.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران فوڈ، بیوریج اور تمباکو کی صنعتوں کی شرح ترقی میں 11.49 فیصد، ٹیکسٹائلز میں 0.81 فیصد، کوک اینڈ پٹرولیم مصنوعات کی صنعتوں کی شرح نمو میں 2.79 فیصد، ادویہ سازی کی صنعت میں 9.19 فیصد، آٹو موبائلز کی صنعتوں میں 11.22 فیصد، آئرن اینڈ سٹیل میں 20.48 فیصد، الیکٹرانکس 17.02 فیصد اور پیپر اینڈ بورڈ کی صنعتوں کی شرح ترقی میں 7.18 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں گزشتہ مالی سال کے دوران مالی سال 2015-16ء کے مقابلہ میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو میں 5.6 فیصد کا مجموعی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close