تجارت

امریکی کرنسی کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.11 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی، اسٹیٹ بینک

ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اُڑان تیزی سے جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 22 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 286 روپے 56 پیسے سے بڑھ کر 286 روپے 88 پیسے ہو گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکی ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.11 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔

دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر3 روپے سستا ہوکر 300 روپے پر آگیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close