اسلام آبادتجارت

حکومت کا عوام کو بڑا ریلیف، ایل پی جی قیمت میں 19.45 روپے فی کلو گرام تک کمی

اسلام آباد: یکم جولائی سے صارفین کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 19.45 روپے فی کلوگرام تک کمی کردی گئی

نئی قیمتوں کا اطلاق آج (یکم جولائی) سے ہوگا اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یکم جولائی سے صارفین کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 19.45 روپے فی کلوگرام تک کمی کردی گئی ہے، صارفین کیلئے 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی سیلنڈر کی قیمت 2321.67 روپے سے کم کرکے 2092.13 روپے کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ کنزیومر پرائس کے ساتھ ساتھ ایل پی جی کی پروڈیوسر پرائس میں بھی 19.45 روپے فی کلوگرام تک کمی کی گئی ہے اور پروڈیوسرزکیلئے 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی سیلنڈر کی 1834.33 قیمت روپے سے کم کرکے 1604.79 روپے کردی گئی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close