تجارت

پاکستان میں پینے کیلئے محفوظ ترین پانی

اسلام آباد:  پانی کو انسانی زندگی کا اہم ترین جزو سمجھاجاتاہے اور اس کا معیار ہی انسانی صحت کا ضامن ہے ، پینے کے پانی کا صحت کیلئے مفید ہونے کا براہ راست تعلق اس کو نکالنے، پراسیسنگ ، محفوظ بنانے اور صارفین کو پیش کرنے کے طریقہ کار سے ہے ۔حالیہ تجزیے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ صرف ”اکوافینا“ ہی وہ واحد پانی ہے جو ماہرین کے سیفٹی اصولوں پر پورا اترا اور پاکستانی عوام کے استعمال کے لیے درست ہے ۔ یہ جامع تجزیہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد میں کیاگیا جس میں ”اکوافینا“ کو محفوظ ترین پانی ہونے کا اعزاز بخشا گیا۔
این آئی ایچ کے مطابق شہریوں کی طرف سے مہم شروع کرنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر سعد بن اسد کی سربراہی میں پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی انسپکشن ٹیم نے نمونے حاصل کیے تھے ۔ مذکورہ ٹیم نے ملکی اور عالمی سطح پر بوتلوں میں موجود پانی او رمشروبات کے مختلف یونٹس کا دورہ کیا اور نمونے حاصل کرکے انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کو بھجوائے ۔ رپورٹ کے مطابق اکوافینا کے علاوہ کوئی بھی دوسرا برانڈ اتھارٹی کے معیار پر پورا نہ اترسکا۔
اسسٹنٹ کمشنر سعد بن اسد نے دوٹوک انداز میں قراردیاہے کہ تجزیہ کیے گئے چارانٹرنیشنل برانڈز میں سے بوتلوں میں بھرے پانی کا صرف ایک ہی برانڈ”اکوافینا“ اور اس کے کاربونیٹڈ مشروب ” پیپسیکو “ کو متعلقہ اتھارٹی نے پینے کے لیے درست قراردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close