Featuredتجارت

آئی ایم ایف کی پاکستان کو درپیش میکرو اکنامک چیلنجز کی نشاندہی

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کا امکان موجود ہے مگر مہنگائی میں کمی لانے کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

آئی ایم ایف گلوبل فنانشل اسٹیبیلٹی رپورٹ میں پاکستان کو درپیش میکرو اکنامک چیلنجز کی نشاندہی کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے مانیٹری پالیسی سخت ہوتی جارہی ہے، سخت مانیٹری پالیسی کا یہ عمل گزشتہ دو یا تین سال سے جاری ہے، پاکستان میں مالیاتی استحکام کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم۔ایف نے توانائی کے شعبے سمیت سرکاری اداروں میں اصلاحات پر بھی زور دیا، پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہے، پاکستان کو وسیع تر میکرو اور مالیاتی مسائل بھی درپیش ہیں، ان میں مالیاتی شعبہ اور مرکزی بینک کی پالیسیاں شامل ہیں۔

پاکستان کی طرح دیگر بہت سی معیشتوں کو بھی اسی طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے، مہنگائی میں طلب اور رسد دونوں طرف سے اضافہ ہوتا ہے، اس لحاظ سے دونوں طرف سے پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close