تجارت

اے ڈی بی پاکستان کو 4 ارب ڈالر قرض دیگا، اسحاق ڈار

برلن : اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کررہے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 4 ارب ڈالر قرضہ دے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جرمنی میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے اجلاس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سماجی تحفظ کے پروگرام پر کامیابی سے کام جاری ہے، عالمی ادارے پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ 3 سال میں پاکستان کو 4 ارب ڈالر قرضہ دے گا، یہ رقم کنٹری پارٹنر شپ اسٹریٹجی کے تحت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ موجودہ حکومت 3 سال کے عرصے میں میں ریکارڈ بیرونی قرضے لے چکی ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close