تجارت

ٹویوٹا نے 14 لاکھ گاڑیاں واپس منگوا لیں

گاڑیاں بنانے والی کمپنی مشہور جاپانی کمپنی ٹویوٹا نے اپنی گاڑیوں میں نصب ایئر بیگ کے نقص کی وجہ سے دنیا بھر سے 14 لاکھ 30 ہزار گاڑیاں واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔

متاثرہ گاڑیوں میں پریئس اور لیکسز کے 2008 سے 2012 کے ماڈل شامل ہیں۔

گذشتہ سالوں میں ٹویوٹا اور دیگر گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو جاپانی سپلایئر کمپنی ٹاکاٹا سے لیے گئے ایئر بیگز میں مسائل کے باعث لاکھوں گاڑیاں واپس منگوانا پڑیں ہیں۔

تاہم گاڑیاں منگوانے کے اس تازہ واقعے میں ٹاکاٹا کی مصنوعات شامل نہیں ہیں اور ایئر بیگز کے اس نقص کے باعث کسی شخص کی ہلاکت اور زخمی ہونے کا واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

جو گاڑیاں واپس منگوائی جا رہی ہیں ان میں سے 495,000 گاڑیاں شمالی امریکہ، 743,000 جاپان اور اس کے ساتھ ساتھ یورپ، چین اور دیگر ممالک میں فروخت کی گئی تھیں۔

امریکہ سے واپس منگوائی جانے والی گاڑیوں کے حوالے ایک بیان میں کمپنی کا کہنا ہے کہ ’گاڑیوں میں لگے ایئر بیگ میں چھوٹا سا کریک موجود ہو سکتا ہے جو وقت کے ساتھ پھیل جائے گا۔‘

’ایئر بیگ ٹکڑوں میں تقسیم ہونے کے بعد اس کے بعض حصے گاڑی کے اندر داخل ہو سکتے ہیں جس کی وجہ سے زخمی ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔‘

کہا جاتا ہے کہ سیفٹی آلات بنانے والی کمپنی ٹاکاٹا کے ناقص آلات کے وجہ سے حادثات میں 11 افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close