تجارت

پاکستانی معاشی ترقی ساڑھے4 فیصد ہوگی

عالمی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ پاکستان ڈیلولپمنٹ اپ ڈیٹ کے مطابق آئندہ سال پاکستان کی معاشی شرح نمو چار اعشاریہ آٹھ فیصد تک ہونے کا امکان ہے، پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے تاہم یہ ترقی پڑوسی ممالک کے مقابلے میں کم ہے ۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی ترقی کا دارو مدار سرمایہ کاری سے زیادہ ترسیلات زر اور خام تیل کی کم قیمتوں پر ہے،
سستے خام تیل کے باعث درآمدی بل میں نو فیصد اور مہنگائی میں خاطر خواہ کمی آئی ہے، ایف بی آر کے وصولیوں میں بیس فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں میں عالمی بینک کے تعاون کو سراہا ہے، انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال کے دوران عالمی بینک پاکستان کا قریبی ترقیاتی شراکت دار رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بینک نے گزشتہ تین سال کے دوران پاکستان میں مختلف شعبوں میں بنیادی ڈھانچہ جاتی اصلاحات میں خصوصی طورپر معاونت کی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close