تجارت

سونے کی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

کراچی / اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کے نرخ 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 1229 ڈالر  فی اونس تک پہنچ گئیں۔

عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے اضافے کے بعد 62 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 10 گرام کی قیمت 343 روپے اضافے کے بعد 53ہزار 9سو 27 روپے تک پہنچ گئیں۔

سونے کے تاجروں کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچی۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی مقامی مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے داموں کے ساتھ ہوئی۔

بائیس نومبر سونے کے ریٹ

فی تولہ: 62،900

دس گرام : 53927

واضح رہے کہ 11 ستمبر کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد قیمت 1194 ڈالرز تک پہنچ گئی تھی، انٹرنیشنل مارکیٹ میں اضافے کے منفی اثرات مقامی بازاروں میں بھی دیکھے گئے تھے۔

خیال رہے کہ 4 ستمبر کو عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں سونا 100 روپے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد قیمت 58 ہزار روپے فی تولہ تک پہنچی تھیں۔

اس سے قبل 28 اگست کو سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک 2 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد قیمت 58ہزار 300 روپے تک پہنچ گئیں تھیں۔

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے بیل آؤٹ پیکج کا اعلان ہونے کے بعد 24 اکتوبر کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 1800 روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close