تجارت

نومبر 2018ء کے دوران مہنگائی میں 0.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا: ادارہ شماریات پاکستان

اسلام آباد: ادارہ شماریات پاکستان کا کہنا ہے کہ نومبر 2018ء کے دوران مہنگائی میں 0.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نومبر 2018ء کے دوران مہنگائی میں 0.11 فیصد اضافے کے نتیجے میں رواں مالی سال 2018-19ء کے پہلے پانچ ماہ ( جولائی تا نومبر 2018ء ) کے دوران مہنگائی کی شرح 6.05 فیصد ریکارڈ کی گئ۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال کے دوران نومبر 2017ء سے نومبر 2018ء تک مہنگائی کی شرح 6.50 فیصد رہی، اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2017ء سے نومبر 2018ء کے دوران ایک سال میں گیس کی قیمت 143سے 85 فیصد تک مہنگی ہوئی۔

اخبار 55 فیصد ، بسوں کا کرایہ 50 فیصد، مرغی 44 فیصد، ڈیزل 33، سی این جی 30، پیٹرول اور مٹی کا تیل 28 فیصد مہنگے ہوئے، جبکہ ٹماٹر 61 فیصد، پیاز 58، سرخ مرچ 29، مٹر 22 اور آلو 20 فیصد سستے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2018ء کے دوران قیمتوں میں سب سے زیادہ مرغی کی قیمت میں 14.78 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ انڈے 10 فیصد، آلو 7 فیصد، ڈیزل 6 فیصد، پیٹرول 5.69 فیصد اور سویٹروں کی قیمت 5 فیصد بڑھی۔

دوسری جانب ٹماٹر 43 فیصد، مٹر 41.75 فیصد، گوبھی 41 فیصد سمیت مختلف سزبیاں 35 سے 12 فیصد سستی ہوئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close