تجارت

ڈالر کی اونچی اڑان جاری، انٹر بینک میں تاریخ کی بلند ترین سطح 152.90 پر پہنچ گیا

عید کے بعد سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 4.20 روپے کا اضافہ ہوا

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری، آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی اس کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک بار پھر کمزور ہوگیا اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا جس سے ڈالر 151.90 روپے کا ہوگیا۔

کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر مزید مستحکم ہوگئی اور اس میں 54 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس سے ڈالر 152.10 روپے کا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر رہا اور اس کی قیمت میں 1.33 روپے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 152.90 پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی دوبارہ اونچی اڑان، اوپن مارکیٹ میں 3 روپے کا اضافہ

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی اس کی قیمت میں اضافہ ہوگیا اور ڈالر 153.50 روپے کا ہوگیا ہے۔

عید کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 4.20 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close