Featuredتجارت

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے

لاہور: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں، مسلسل قیمتوں میں اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ نو ہزار 250 روپے ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں ایک ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس کی نئی قیمت 1 ہزار 809 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس اضافے کے بعد سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 250 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 300 ر وپے کی بڑھوتری دیکھی گئی جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت 93 ہزار 664 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close