تجارتپنجاب

ریلوے کا نئی مسافر ٹرینیں اور مال گاڑیاں چلانے کا اعلان

لاہور : نئے مالی سال سے نئی مسافر ٹرینیں اور مال گاڑیاں چلائیں گے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے نثار احمد میمن نے نئے سال میں نئی مسافر ٹرینیں اور مال گاڑیاں چلانے کا اعلان کردیا۔

سی ای او ریلوے نثار احمد میمن نے کہا ہے کہ نئے مالی سال سے نئی مسافر ٹرینیں اور مال گاڑیاں چلائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 230 مسافر کوچ، 820 گڈز ویگنیں مئی سے ملنا شروع ہوجائیں گی۔

سی ای او ریلوے نے بتایا کہ ریلوے انجنوں کی کمی نہیں ہے، نئی کوچز ملتے ہی نئی ٹرینیں چل پڑیں گی۔

نثار احمد میمن کا کہنا تھا کہ سکھر ڈویژن کے خطرناک ٹریک کی ایمرجنسی بحالی کے لیے خطیر رقم مل گی ہے، ایک ارب 80 کروڑ سے سکھر ڈویژن کا 50 کلومیٹر ٹریک درست ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close