تعلیم و ٹیکنالوجی

دشمن کی شناخت انسان اور سانپ میں تو تھی لیکن اب ایسی سوچ کا پرندہ بھی دریافت ہوگیا

انٹارکٹیکا میں پایا جانے والے بھورا ’’اسکوا‘‘ پرندہ ہجوم میں موجود اپنے دشمن انسان کو پہچان لیتا ہے۔

سیئول: انٹارکٹیکا میں پایا جانے والا ایک پرندہ اپنے ستانے والے شخص کو یاد رکھتا ہے اور مجمے میں بھی اسے پہچان کر اس پر حملہ کردیتا ہے۔

اگرچہ  انٹارکٹیکا میں انسانوں کی رسائی اتنی عام نہیں لیکن جنوبی کوریا کے انٹارکٹیکا پر ایک تحقیقی اسٹیشن پر پرندوں کے تحقیقاتی شعبے نے ’’اسکوا‘‘ نامی پرندے کی اس خاصیت کو دریافت کیا ہے۔ اگر کوئی شخص اس کے گھونسلے، انڈے یا خود اسے ہراساں اور ستانے کی کوشش کرتا ہے تو ’’اسکوا‘‘ نامی پرندہ اسے نہیں بھولتا اور فوری طور پر اس پر حملہ کرکے قرض برابر کردیتا ہے۔

پرندہ اپنے انڈے اور گھونسلے کے قریب جانے والے لوگوں کے چہرے کو بھی یاد رکھتا ہے اورجوابی حملہ کرتا ہے۔ اگرچہ کوے سمیت کئی پرندے اسی طرح کا برتاؤ کرتے ہیں لیکن پہلی مرتبہ اسکوا میں اس صلاحیت کا انکشاف ہوا ہے۔ براؤن اسکوا صرف 2 سے 4 مرتبہ ہی دیکھنے والوں کو یاد کرلیتا ہے اور اس میں چہرے کی شناخت کی غیر معمولی صلاحیت موجود ہے۔

اس تجربے کے لیے کوریا کے سائنسدانوں نے کئی تجربات کیے اور اس دوران 2 افراد میں سے ایک نے پرندے کے گھونسلے کے پاس جانے کی کوشش کی اور اس کے بعد ان دونوں کو مخالف سمت میں جانے کو کہا تو پرندہ فوری طوری پر حملہ آور شخص کی جانب لپکا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close