تعلیم و ٹیکنالوجی

دس سالہ بچے نے انسٹا گرام ہیک کر لیا

فن لینڈ کے ایک 10 سالہ بچے کو سماجی رابطے کی سائٹ انسٹا گرام میں سکیورٹی کے نقص کی نشاندہی کرنے پر 10000 ڈالر بطور انعام دیے گئے ہیں۔

تکنیکی طور پر ابھی یہ بچہ مزید تین سال تک خود اس سائٹ کو استعمال نہیں سکتا لیکن اس نے ایسے نقص کا پتا چلایا جس کی مدد سے وہ دوسرے صارفین کے کمنٹس کو ڈیلیٹ کر سکتا ہے۔

انسٹا گرام کی مالک کمپنی فیس بک کا کہنا ہے کہ اس نقص کو نشاندہی کے فوراً بعد ٹھیک کر دیا گیا۔

جانی نامی اس بچے کو فورا ہی انعامی رقم دی گئی وہ کمپنی کی ’بگ باؤنٹی‘ رقم حاصل کرنے والے کم عمر ترین فرد بن گئے ہیں۔

انھوں نے فروری میں اس خامی کا پتا چلانے کے بعد فیس بک کو ای میل کیا تھا۔

سکیورٹی انجینیئرز نے جانی کے لیے ایک اکاؤنٹ بنایا تاکہ وہ اپنے اس دعوے کو ثابت کریں جو انھوں نے کر دکھایا۔

فنلینڈ کے ایک اخبار سے بات کرتے ہوئے جانی کا کہنا تھا کہ وہ اس انعامی رقم سے سائیکل، فٹ بال کا سامان اور اپنے بھائیوں کے لیے کمپوٹرز خریدیں گے۔

فیس بک نےبتایا ہے کہ وہ سنہ 2011 سے اب تک نقائص کی نشاندہی پر 43 لاکھ ڈالر انعامی رقم کے طور پر لوگوں کو دے چکا ہے۔

کئی کمپنیاں نوجوانوں کو ایسی نقائص کی نشاندہی پر انعامی رقم کی پیشکش کرتی ہیں تاکہ وہ انھیں بلیک مارکیٹ میں فروخت نہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close