تعلیم و ٹیکنالوجی

فیس بک پر فرینڈ لسٹ سے کس نے آپ کو چپکے سے ڈیلیٹ کردیا؟ ایسے دوستوں کو پکڑنے کا آسان طریقہ

لاہور: فیس بک کے پیچھے مرکزی خیال لوگوں کیساتھ تعلقات قائم کرنا ہے لیکن 13 سال کے عرصے میں فیس بک کے ذریعے بات چیت کرنے سے لے کر تقریباً تمام ہی فیچرز میں بہت تبدیلیاں لائی گئی ہیں اور اب بچھڑ جانے والے ’پارٹنرز‘ اور دوستوں کے دوستوں کیساتھ رابطہ بھی انتہائی آسان ہے۔

اگرچہ فیس بک کے ذریعے لوگوں کیساتھ تعلقات بنائے جا سکتے ہیں لیکن جب بھی کوئی چاہے تو کسی کیساتھ تعلق ختم بھی کر دیتا ہے اور بدقسمتی سے جب ایسا ہو تو یہ معلوم بھی نہیں ہوتا کہ کس دوست نے آپ کو فرینڈ لسٹ سے خارج کر دیا ہے تاہم اب آپ انتہائی آسان طریقے سے اس بارے میں جان سکتے ہیں۔

یہ انتہائی مشکل کام گوگل کے کروم براﺅزر پر صرف ایک ایکسٹینشن انسٹال کرنے سے ہی ہو جاتا ہے جس کا نام ہے ”Who Deleted Me“۔ جبکہ آئی فون اور اینڈرائڈ کیلئے یہ ایپلی کیشن کے طور پر بھی دستیاب ہے۔ یہ براﺅزر ایکسٹینشن اور ایپلی یکشن آپ کی فرینڈ لسٹ پر ہمہ وقت نظر رکھتی ہے اور جب بھی کوئی آپ کو فرینڈ لسٹ سے خارج کرتا ہے تو آپ کو نوٹیفکیشن کے ذریعے اس ”غدار“ کے بارے میں بتا دیا جاتا ہے۔

یہ ایکسٹینشن کیسے کام کرتی ہے؟

ایکسٹینشن انسٹال کرنے کے بعد جب پہلی مرتبہ اس میں لاگ ان کیا جاتا ہے تو یہ آپ کی فرینڈ لسٹ کا جائزہ لیتی ہے اور جب بھی اس میں کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو پہلے سے موجود فرینڈ لسٹ کیساتھ موازنہ کر کے فرینڈ لسٹ سے خارج ہو جانے والے افراد کے بارے میں اطلاع کر دیتی ہے۔ یہ ناصرف نوٹیفکیشن کے بارے میں فرینڈ لسٹ سے خارج کر دینے والے فرد کے بارے میں بتاتی ہے بلکہ یہ بھی بتا دیتی ہے کہ آیا مذکورہ شخص نے فیس بک اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کیا ہے یا پھر صرف آپ ہی اس کے دوستوں کی فہرست سے خارج ہوئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close