تعلیم و ٹیکنالوجی

تمام ترقی کے باوجود وہ 13 پراسرار باتیں جن کا جواب سائنس کے پاس بھی نہیں

دنیا میں سائنسی ترقی اپنے عروج کو پہنچ رہی ہے لیکن پھر بھی چند ایسی پراسرار باتیں ہیں جن کا جواب سائنس کے پاس بھی نہیں ہے،آئیے آپ کو کچھ ایسی باتیں بتاتے ہیں۔
پرندوں کی نقل مکانی
موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی پرندے ٹھنڈے علاقوں سے ایسی جگہ کا رخ کرتے ہیںجہاں کا موسم قدرے معتدل ہو۔یہ پرندے اپنی منزل پر بغیر کسی مدد یا ہدایات کے پہنچتے ہیں،سائس کو ابھی تک اس کے بارے میں علم نہیں ہوسکاکہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔

وہ جاندار جو بغیر آکسیجن کے رہ سکتے ہیں
جانداروںکے لئے آکسیجن کا ہونا ضروری ہے ،یہاں تک کہ آنھگ سے نظر نہ آنے والے جانداروں کے لئے بھی آکسیجن ضروری ہوتی ہے اور اس کے بغیر ان کی موت واقع ہوجاتی ہے لیکن کچھ بیکٹیریا ایسے بھی ہیں جو آکسیجن کے بغیر زندہ رہ سکتے ہیں۔

وجدان
ہم اپنے حواس خمسہ پر بھروسہ کرتے ہوئے زندگی گزارتے ہیں لیکن کچھ چیزویں ایسی بھی ہوتی ہیں جو حواس خمسہ سے بلند ہوتی ہیں اور ہمیں اس کا احساس ہونے لگتا ہے۔اسے عرف عام میں وجدان بھی کہا جاتا ہے لیکن سائنس اابھی تک اس کی وجہ معلوم نہیں کرسکی

بھوت یا جن
قرآن کے مطابق یہ ہمارے اردگرد موجود ہوتے ہیں لیکن سائنس انہیں یہ کہہ کر رد کرتی ہے کہ یہ نظر نہیں آتے۔اب کوئی سائنس کے کرتا دھرتوں سے پوچھے کہ بیکٹیریا بھی عام آنکھ سے نظر نہیں آتے اور انہیں دیکھنے کے ئے خوردبین کی ضرورت ہوتی ہے لہذا جنات کے وجود کو رد نہیں کیا جاسکتا

خلائی مخلوق
اکثر لوگوں نے دعویٰ کیاہے کہ انہوں نے خلائی مخلوق دیکھی ہے لیکن سائنس ابھی تک ان کے وجود کو ثابت نہیں کرسکی

مقناطیس اور سمتیں
سائنسدانوں کو ابھی تک علم نہیں ہوسکا کہ مقناطیس کی سمتیں شمالی اور جنوبی کیوں ہوتی ہیں۔چھوٹا مقناطیس بھی اسی سمت میں عمل کرتا ہے لیکن ابھی تک اس راز سے پردہ نہیں اٹھ سکا

جمائی
اس بات کا بھی علم نہیں ہوسکا کہ ہمیں جمائی کیوں آتی ہے

پلاسبواثر(دوائی کے نام پر بے ضرور چیز)
مریض کو یہ بتا کر دوائی دی جاتی ہے کہ یہ فلاں بیماری کی دوائی ہے لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوتا۔پھر بھی دوائی کا اثرہوتا ہے اور مریض ٹھیک ہونے لگتا ہے

برمودا ٹرائی اینگل
بحاوقیانوس میں امریکی ریاست فلوریڈا کے پاس واقع اس سمندر میں بحری جہاز اور طیارے روپوش ہوجاتے ہیں۔اس کا بھی ابھی تک سائنس کو علم نہیں ہوسکا

دائیں ہاتھ کے لوگ زیادہ کیوںہیں
دنیا میں دائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد کی تعداد زیادہ ہے اور اس کی وجہ کا بھی سائنس کو علم نہیں ہوپارہا

پولینڈ کا جنگل
پولینڈ میں کروکڈ فارسٹ میں تمام درخت عجیب و غریب طریقے سے بنے ہوئے ہیں اور ان کی ساخت کے پیچھے راز ابھی تک راز ہی ہے۔

ٹماٹر میں انسان سے زیادہ جینز
ایک ننھے سے ٹماٹر میں بھی31760جینز ہوتے ہیں جو کہ انسان سے7ہزار زیادہ ہیں۔

بلیک ہول
خلاءمیں ایسے بڑے بڑے سیاہ ہولز موجود ہیں جس میں بڑے بڑے سیارے اور ستارے بھی غائب ہوجاتے ہیں لیکن یہ کیاہیں اور کیسے بنتے ہیں،اس بات کا جواب سائنس کے پاس بھی نہیں ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close