More share buttons
Share with your friends










Submit
تعلیم و ٹیکنالوجی

گوگل نے نئے اسمارٹ فون پکسل 4 کی پہلی تصویر عام کردی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

عام طور پر اسمارٹ فون کی معلومات اکثر سوشل میڈیا پر مختلف لیکس کی شکل میں سامنے آتی ہیں مگر گوگل نے اس معاملے میں ایسے لیکرز کو پیچھے چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جی ہاں گوگل نے سوشل میڈیا لیکس سے قبل ہی اپنے ایک ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اپنے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فون پکسل 4 کی پہلی جھلک پوسٹ کردی۔

اس پوسٹ میں فون کے بیک پر جو کیمرا سیٹ اپ دکھایا گیا ہے وہ چوکور شکل کا ہے اور یہ پہلی بار ہوگا جب گوگل پکسل میں ایک سے زیادہ رئیر کیمروں کو دیا جائے گا۔

ویسے گزشتہ چند سال کے دوران تمام کمپنیوں جیسے ایپل، سام سنگ اور گوگل وغیرہ کو اپنے نئے فونز کی تفصیلات متعارف کرائے جانے سے قبل چھپانے میں کافی مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

گوگل پکسل فونز کے بارے میں تمام تر تفصیلات لانچ سے قبل ہی سامنے آجاتی ہیں خصوصاً حال ہی میں متعارف کرائے گئے پکسل 3 اے اور 3 اے ایکس ایل کے بارے میں تو سب کچھ وقت سے پہلے سامنے آگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کے نئے اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے

ایسا لگتا ہے کہ گوگل نے اس طرح کی لیکس سے سبق سیکھا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ لوگوں کو روکنا تو ممکن نہیں تو بہتر یہی ہے کہ خود ہی اس حوالے سے کچھ کنٹرول حاصل کرلیا جائے۔

گوگل پکسل 3 کے بیک کیمرے کو بہترین قرار دیا گیا تھا حالانکہ اس میں سنگل کیمرا دیا گیا ہے تو توقع کی جاسکتی ہے پکسل 4 میں ایک سے زیادہ کیمروں کا معیار بھی زبردست ہوگا۔

یہ فون رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close