انٹرٹینمنٹ

حدیقہ کیانی نے اپنا نیا گانا ریلیز کردیا

حدیقہ کیانی کا نیا گانا ’’وہ کون ہے‘‘ سوشل میڈیا پر چھا گیا

معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے البم ’وصل‘ کا نیا گانا ’’وہ کون ہے‘‘ ریلیز کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حدیقہ کیانی نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے گانے کی ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، پرستاروں نے ہمیشہ کی طرح ان کی جادوئی آواز کی تعریف کی۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میرا نیا گانا ’’وہ کون ہے‘‘ اب منظر عام پر آچکا ہے، البم وصل کے پچھلے دونوں گانوں کی طرح امید کرتی ہوں مداح اس تیسرے گانے کو بھی پسند کریں گے۔
حدیقہ نے بتایا کہ اس سے قبل ’وصل‘ کے ریلیز ہونے والے دو گانوں پر پرستاروں کا بہت اچھا ردعمل آیا جس پر مجھے خوشی ہوئی، اس گانے کے لیے بھی مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کی امید کرتی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)

گانے کے بول گلوکارہ کی والدہ خاور کیانی نے لکھے اور حسان بادشاہ نے موسیقی ترتیب دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close