انٹرٹینمنٹ

مجھے اپنے مسلمان ہونے پر فخر ہے

بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ دیپیکا ککڑ نےاسلام قبول کرنے کی وجہ بتادی۔

اداکارہ دیپیکا ککڑ نے 2018 میں اپنے ساتھی اداکار شعیب ابراہیم کے ساتھ شادی کرنے سے پہلے اسلام قبول کیا تھا اور اپنا نام بھی تبدیل کرکے فائزہ رکھ لیا تھا۔

اس حوالے سے دیپیکا ککڑ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں مسلمان ہونے پر فخر ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ان کی زندگی کا کچھ مخصوص حصّہ نجی ہے اور وہ اپنی زندگی کے اس حصّے میں کسی کا داخلہ پسند نہیں کریں گی۔

دیپیکا ککڑ نے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ’اسلام قبول کرنا مکمل طور پر میرا اپنا فیصلہ تھا اور جب میں نے اپنی مرضی سے مذہب تبدیل کیا ہے تو اس لیے اس فیصلے کے مشکل ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close