انٹرٹینمنٹ

کوئی مسترد کرے تو مایوسی ہوتی ہے لیکن ہمیں مستقبل پر توجہ دینی چاہیے

 بھارت کا کوئی ایسا برانڈ نہیں جس نے مجھے اشتہارات کے لیے کاسٹ کیا ہو

اداکارہ سنی لیون نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کپڑوں اور بیوٹی کے کئی نامور برانڈز کی جانب سے قابل نہ سمجھتے ہوئے مسترد کیا گیا۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران سنی لیون نے بتایا کہ مجھے متعدد برانڈز نے اس قابل نہیں سمجھا کہ میں ان کے لیے کام کرسکوں جس سے مجھے دکھ بھی ہوا لیکن میں نے بھی انہیں چلتا کیا، کئی بار ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا کوئی ایسا برانڈ نہیں جس نے مجھے اشتہارات کے لیے کاسٹ کیا ہو، یہ سب دیکھنے کے بعد میں نے کپڑوں اور بیوٹی کا اپنا برانڈ متعارف کرایا اور چاہتی ہوں کہ دنیا میں اس کی تشہیر ہو۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ یقیناً جب کوئی کسی کو مسترد کرے تو مایوسی ہوتی ہے لیکن یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ ہر آج کے بعد کل ضرور آتا ہے تو ہمیں مستقبل پر توجہ دینی چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close