انٹرٹینمنٹ

اداکارہ جیکولین کا منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی پر امتیازی سلوک کا الزام

ئی دہلی: نورا فتیحی کو سکیش چندرا شیکھر کیس میں صرف گواہ بنایا گیا جبکہ مجھ پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

بھارتی ادااکارہ جیکولین فرنینڈس نے منی لانڈرنگ کیس میں ان کی نامزدگی پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ آف انڈیا پر کھلے تعصب کا الزام عائد کیا ہے۔

پی ایم ایل اے کی اپیلٹ اتھارٹی کو ایک درخواست میں اداکارہ نے واضح طور پر موقف اپنایا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں ان کی نامزدگی تفتیشی ادارے کے تعصب کو ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے درخواست میں کہا کہ بالی وڈ کی دیگر شخصیات جیسے نورا فتیحی کو سکیش چندرا شیکھر کیس میں صرف گواہ بنایا گیا جبکہ مجھ پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سکیش چندرا شیکھر کے خلاف 200 کروڑ بھارتی روپے کے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو نامزد کیا ہے اور اس حوالے سے نئی دلی کی عدالت میں مقدمے کی ایک سپلیمنڑی چارج شیٹ بھی جمع کروائی گئی ہے۔

جیکولین فرنینڈس کا کہنا تھا کہ انہوں نے تفتیشی ادارے سے مکمل تعاون کیا ہے اور ہر سمن پر وہ تفتیش کیلئے پیش ہوئی ہیں۔ ان سے جو بھی معلومات مانگی گئی انہوں نے ادارے کو فراہم کی ہے۔

اس سے قبل جیکولین فرنینڈس یہ اعتراف بھی کرچکی ہیں کہ انھیں سکیش چندرا شیکھر نے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا قرض، 52 لاکھ بھارتی روپے کا گھوڑا اور 9 لاکھ بھارتی روپے کی بلی تحفے میں دی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close