انٹرٹینمنٹ

جھانوی کپور کی چھوٹی بہن خوشی کپور جلد بالی ووڈ ڈیبیو دینے والی ہیں

بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ جھانوی کپور کے چھوٹی بہن کو کامیاب اداکارہ بننے کیلئے 2 اہم مشورے

اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی چھوٹی بہن خوشی کپور کو کامیاب اداکارہ بننے کے لیے 2 اہم مشورے دیے ہیں جوکہ جلد ہی اپنا بالی ووڈ ڈیبیو دینے والی ہیں۔

جھانوی کپور سے ایک حالیہ انٹرویو میں پوچھا گیا کہ’آپ اپنی چھوٹی بہن خوشی کپور کو کیا مشورہ دینا چاہیں گی جو کہ جلد بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے والی ہیں؟‘

اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ’پہلا مشورہ یہ ہے کہ میں اور میری بہن جس طرح کے مزاج کی لڑکیاں ہیں تو بہتر یہ ہوگا کہ وہ کسی اداکار کو ڈیٹ نہ کریں‘۔

اُنہوں نے اپنی بہن کو دوسرا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ’انسٹاگرام پر لوگ آپ کے بارے میں کیا کہتے ہیں اس بات سے بالا تر ہو کر خود اپنی قدر جانیں، میں چاہتا ہوں کہ وہ اپنے بارے میں یہ جان سکے کہ وہ اپنی نسبت سے بڑھ کر بہت کچھ اچھا کرسکتی ہے‘۔

جھانوی کپور نے یہ بھی بتایا کہ خوشی کپور سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے کس طرح نمٹتی ہے۔

خوشی کپور ہدایتکارہ زویا اختر کی فلم ’دی آرچیز‘ سے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close