انٹرٹینمنٹ

دیپیکا اور ہریتک روشن کی فلم ’’فائٹر‘‘ کی ریلیز کا اعلان

دیپیکا اور ہریتک روشن پہلی مرتبہ ایک ساتھ کسی فلم میں اداکاری کریں گے

بالی ووڈ کے دو سُپر اسٹارز ہریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی فلم ’’فائٹر‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ۔

ہریتک روشن اور دنیا کی خوبصورت ترین اداکارہ کا اعزاز رکھنے والی دیپیکا نے انسٹاگرام پر اپنی آنے والی نئی فلم ’’فائٹر‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئےاس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

ہریتک روشن نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’ 25 جنوری کو تھیٹرز میں ملتے ہیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hrithik Roshan (@hrithikroshan)

یہ پہلی ایسی فلم ہے جس میں ہریتک روشن جیسے سُپر فٹ اسٹار اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ایکشن تھرلر فلم میں ہریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ سینئر اداکار انیل کپور بھی جلوہ گر ہوں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hrithik Roshan (@hrithikroshan)

فلم  کی کہانی جنگی جہازوں اور ان کے بہادر پائلٹس کے گرد گھومتی ہے فلم میں ہریتک اور دیپیکا انڈین ایئر فورس کے پائلٹ کا کردار ادا کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ فلم فائٹر کی ریلیز کی تاریخ میں چوتھی بار تبدیلی  کی گئی ہے اس کی ریلیز  ستمبر سال  2023ء میں متوقع تھی پھر کہا گیا کہ جنوری 2023ء میں ریلیز کی جائے گی، پھر اسے ستمبر 2022ء میں ریلیز کئے جانے کا امکان تھا اور اب اسے 25 جنوری 2024ء  کو  ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close