انٹرٹینمنٹسندھ

ڈکیتی کے دوران معروف اداکارہ سلومی عزیز کے بھائی کا قتل

کراچی:  جمشید کوارٹر میں پاکستان کی معروف اداکارہ سلومی عزیز کے بھائی کو قتل کردیا گیا۔

اداکارہ سلومی کا کہنا ہے کہ بھائی کو واردات کے دوران ڈاکوؤں نے قتل کیا جبکہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ وردات سیکنڈوں میں ہوئی تنازع ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتی ہے۔

اداکارہ سلومی کی جانب سے میڈیا پر بیان سامنے آیا ہے کہ ان کے بھائی عبدالوحید ہربل جڑی بوٹیوں کا کام کرتے تھے، انہیں ملزمان نے دکان میں گھس کر مزاحمت پر قتل کیا، ان کی یا بھائی کی کسی سے دشمنی نہیں۔
دوسری جانب اداکارہ نے بھائی کے سوئم کے بعد بھرپور قانونی کارروائی کرنے کا بھی اعلان کیا۔

واقعہ کا مقدمہ الشافعی دواخانہ کے مالک اور مقتول عبدالوحید کے بھائی توحید عزیز ہاشمی نے نامعلوم ملزم کے خلاف جمشید کوارٹر تھانے میں درج کروادیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close