انٹرٹینمنٹ

ٹوئٹر پر میرے نام سے 10 سے زائد جعلی اکاؤنٹس چل رہے ہیں : بشریٰ انصاری

اداکارہ بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر اپنے نام سے چلنے والے جعلی اکاؤنٹس کے خلاف ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل پہنچ گئیں۔

انہوں نے دو روز قبل ٹوئٹر پر اپنے نام سے چلنے والے اکاؤنٹس سے سیاسی گفتگو پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

بشریٰ انصاری نے کراچی میں ایف آئی اے کے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے نام سے چلنے والے پیجز اور اکاؤنٹس کے خلاف درخواست جمع کرا دی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ ٹوئٹر پر میرے نام سے 10 سے زائد جعلی اکاؤنٹس چل رہے ہیں۔

اداکارہ بشریٰ انصاری کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرے نام سے بنے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ٹوئٹ کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close