انٹرٹینمنٹ

نہ اداکاری کرنی ہے ،نہ ہی سیاست میں جاؤں گی، عفت عمر

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل عفت عمر نے کہا کہ ان کا جو دل کرئے گا وہ وہی کریں گی، نہ اداکاری کروں گی نہ سیاست اسی لیے گھر بیٹھی ہوئی ہوں۔

عفت عمر سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے پروگرام حد کر دی میں شرکت کی۔ پروگرام کے میزبان مومن ثاقب نے عفت عمر سے پوچھا کہ سیاسی پارٹی کا ٹکٹ یا پھر ڈرامے میں مرکزی کردار ۔۔

جس پرعفت عمر نے کہا کہ کچھ نہیں۔

میزبان مومن ثاقب نے پوچھا کہ ایکٹنگ بھی نہیں؟

جس پر عفت نے جواب دیا کہ چھوڑ دی ہے۔

ساتھ ہی مومن نے پوچھا کہ اگر سیاسی جماعت کی ٹکٹ ملے تو ۔۔

جس پر عفت نے کہا کہ بالکل نہیں۔

اس بات پر مومن نے کہا کہ کیا آپ نے دونوں چیزوں سے پردہ کر لیا ہے ۔

عفت عمر نے جواب دیا کہ ان کا جو دل کرئے گا وہ وہی کریں گی۔ میں نے یہ نہیں کرنا۔

جس پر مومن نے کہا کہ دنیا میں جتنے لوگوں نے ترقی کی ان کو پہلے تنقید کا نشانہ بنایا گیا پھر آپ کو لوگوں کی گالیوں یا تنقید کی کیا فکر؟

عفت نے بتایا کہ ان کی رول ماڈل بے نظیر بھٹو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے خلاف بہت سے لوگوں نے تنقید کی لیکن میں اتنی عظیم نہیں ہوں اسی لیے میں یہ کام نہیں کر رہی۔ گھر بیٹھی ہوئی ہوں اور جو یہ کام کر رہے ہیں میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close