انٹرٹینمنٹ

تمنا بھاٹیہ سے تعلقات پر وجے ورما نے بھی اپنی زبان کھول دی

 بالی وڈ اداکار وجے ورما نے تمنا بھاٹیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کردی

اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے انکشاف کے بعد بالی وڈ اداکار وجے ورما نے بھی اپنے رومینٹک تعلقات پر زبان کھول دی ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے تمنا بھاٹیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا آغاز ’لسٹ اسٹوریز 2‘ کے سیٹ پر ہوا تھا۔

وجے ورما نے ذاتی زندگی سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان معاملات پر درست وقت آنے پر زبان کھولنی چاہئے اور اب وہ کہہ سکتے ہیں کہ ان کی زندگی میں بہت پیار ہے اور وہ خوش ہیں۔
اپنے پیار کو طویل عرصے تک میڈیا کی نظروں سے چھپانے پر اداکار کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں لوگ ان کی ذاتی زندگی کے بجائے ان کے کام میں دلچسپی لیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ہر وقت ہر جگہ فوٹو گرافروں سے اپنی تصاویر کھنچوانا پسند نہیں کرتے اور انہیں اس سے دور رہنا پسند ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل تمنا بھاٹیہ نے انکشاف کیا تھا کہ ان کے اور وجے کے درمیان دوستی تھی جو اب قریبی تعلق میں بدل گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close