انٹرٹینمنٹ

سہانا خان کم عمری میں کروڑوں کی زمین کی مالک بن گئیں

 اداکارہ سُہانا خان نے 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ’زرعی زمین‘ خرید لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی سہانا خان نے یہ زمین علی باغ کے ایک گاؤں میں خریدی ہے۔

سہانا خان کی 1.5 ایکڑ کی زرعی زمین کی قیمت 12.19 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے جس یہ پراپرٹی ڈیجا وو فارم پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام پر رجسٹرڈ کرائی گئی ہے۔

سہانا خان اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بیوٹی برانڈ کی ایمبسیڈر بھی ہیں۔ اِن دنوں اداکارہ اپنی ڈیبیو ویب سیریز ’دی آرچیز‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔
یاد رہے کہ شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان بطورِ رائٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فلمی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں اور اب کنگ خان کی ان کی بیٹی بھی والد کے نقشِ قدم پر چل پڑی ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close