انٹرٹینمنٹ

اننیا اور ایوشمان کی نئی فلم ’ڈریم گرل 2‘ کا پوسٹر ریلیز ہوگیا

اننیا پانڈے اور ایوشمان کھرانا کی نئی فلم ’ڈریم گرل 2‘ کا پوسٹر ریلیز ہوگیا۔

انسٹاگرام پر ایوشمان نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ہے پری، میری ڈریم گرل، ٹریلر کل ریلیز ہوگا‘۔

پوسٹر سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایوشمان کا کردار منفرد ہے، صرف ان کا چہرہ نظر آرہا ہے اور وہ پردے سے باہر جھانک رہے ہیں جبکہ اننیا انہیں دیکھ رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayushmann Khurrana (@ayushmannk)

دوسری طرف اننیا پانڈے روایتی لباس پہنی ہوئی ہیں، ان کے بال کھلے ہوئے ہیں، کانوں میں چاندی کے جھمکے چمک رہے ہیں جبکہ کلائیوں میں گلابی چوڑیاں نظر آرہی ہیں۔

فلمسازوں نے اننیا کے کردار کا تعارف ‘پری’ کے نام سے کروایا ہے۔

واضح رہے کہ ‘ڈریم گرل 2’ 2019 کی کامیاب ترین فلم ’ڈریم گرل‘ کا سیکوئیل ہے جو باکس آفس پر بڑی ہٹ ہوئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close