انٹرٹینمنٹ

بریک اپ کی افواہیں دم طوڑ گیں ، ملائکہ اروڑہ اور ارجن کی ملاقات کی ویڈیو وائرل

ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ کی ملاقات کی نئی تصاویر منظرِ عام پر آئی ہیں جس سے انکے بریک اپ کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائکہ اروڑہ نے اب اپنے بوائے فرینڈ ارجن کپور سے بھی راہیں جدا کر لی ہیں کیونکہ انہیں کئی مہینوں سے ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔
خبریں بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں کہ ارجن اب سوشل میڈیا اسٹار کوشا کپیلا کے ساتھ قریبی تعلقات میں ہیں۔


تاہم اب ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ کی ملاقات کی نئی تصاویر منظرِ عام پر آئی ہیں جس سے انکے بریک اپ کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ارجن اور ملائکہ کی ملاقات کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں اس جوڑی کو ایک ریسٹورنٹ سے ایک ساتھ باہر نکلتے دیکھا گیا ہے۔

ارجن کپور اور ملائکہ کے مداحوں نے انہیں ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ ناقدین کی جانب سے ان پر تنقید کے تیر بھی چلائے جارہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close