انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کے معروف اداکار شریاس تلپڑے کو اچانک دل کا دورہ پڑگیا

بالی ووڈ کےمعروف اداکار شریاس تلپڑے کو اچانک دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق 45 سالہ اداکار شریاس تالپڑے ممبئی میں اپنی اگلی فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘کی شوٹنگ میں مصروف تھے،فلم کی شوٹنگ ختم ہونے کے بعد وہ واپس گھر چلے گئے۔،

میڈیا رپورٹس کے مطابق گھر پہنچنے پر انہوں نے اپنی اہلیہ کو بتایا کہ وہ عجیب سی بے چینی محسوس کررہے ہیں،جس پر وہ ہسپتال کی جانب نکل پڑے تو راستے میں انھیں ہارٹ اٹیک آگیا۔

ہپستال انتظامیہ انھیں فوری طور پر ایمرجنسی میں داخل کرلیا،اورانکی انجیو پلاسٹی کردی گئی ہے،تاہم انھیں ابھی تک ہسپتال سے ڈسچارج نہیں کیا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ انکی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔

شریاس تلپڑے کی نامور فلموں میں گول مال 3’، گول مال ریٹرنس’ ’گول مال اگین‘، اوم شانتی اوم’، ’ہاوس فُل 2‘، کمال دھمال’ شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close