انٹرٹینمنٹ

اداکارہ نورا فتیحی نے ریڈ باڈی کان ڈریس میں گرائی حسن کی بجلیاں

اداکارہ نورا فتیحی کا شمار بالی ووڈ کی بہترین ڈانسروں میں ہوتا ہے۔ وہ جو بھی پہنتی ہیں وہ ان کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیتا ہے۔ نورا فتیحی اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ڈانس ویڈیوز شیئر کرکے تہلکہ مچاتی رہتی ہیں، جن کو ان کے مداح بھی کافی پسند کرتے ہیں ۔

حال ہی میں اداکارہ نورا فتیحی نے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں ان کا پرکشش انداز فینس کے دلوں کی دھڑکنیں بڑھا رہا ہے ۔

(Photo: @norafatehi/Instagram)

تصاویر میں نورافتیحی ایک شیشے کے سامنے کھڑے ہوکر ایک سے بڑھ کر ایک پوز دیتی نظر آرہی ہیں، جن پر ان کے چاہنے والے فدا ہورہے ہیں ۔

(Photo: @norafatehi/Instagram)

اداکارہ کے لک کی بات کریں تو انہوں نے ڈارک ریڈ باڈی کان گاون پہن رکھا ہے ، جس میں وہ کافی حیسن لگ رہی ہیں ۔

(Photo: @norafatehi/Instagram)

نورافتیحی نے اپنی تصاویر کو انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے ۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا: شاٹی پاگل ہے کیونکہ وہ کوئی نہیں ہے، باربی ڈال (باڈی) کے ساتھ خوبصورت چہرہ ۔

(Photo: @norafatehi/Instagram)

نورا کی ان تصاویر پر ان کے لاکھوں فینس نائس، ریڈ ہاٹ، اسٹننگ جیسے کمنٹس کرکے اداکارہ کی تعریفوں کے پل باندھتے نظر آرہے ہیں ۔

(Photo: @norafatehi/Instagram)

بتادیں کہ اداکارہ نورافتیحی اب تک کئی ٹی وی شوز، میوزک ویڈیوز، آئٹم سانگ اور فلموں میں نظر آچکی ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close