انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ریما خان نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

ایسے محل میں جانے کا فائدہ نہیں جہاں پہنچ کر شرمندگی اُٹھانا پڑے۔

میزبان، اداکار، پروڈیوسر اور فلم کی سپر اسٹار اداکارہ ریما خان نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اپنی جھونپڑی اپنی ہی ہوتی ہے،ایسے محل میں جانے کا فائدہ نہیں جہاں پہنچ کر شرمندگی اُٹھانا پڑے۔
حال ہی میں اداکارہ ریما خان نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز کیریئر سے متعلق اظہار خیال کیا۔

شوبز کیریئر سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں بالی ووڈ انڈسٹری میں کام کرنے کا طریقہ دیکھ کر محسوس کرلیا تھا کہ عقلمندی یہی ہے کہ وہاں نہ جایا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ بالی ووڈ سے کئی آفرز ہوئی تھیں مگر میرے خیال میں بھارت کے پاس پہلے ہی کئی باصلاحیت فنکار موجود ہیں اس کے باوجود بھی وہ پاکستانی فنکار سے کام لینا چاہتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ بھارت میں پاکستانی فنکاروں کو عزت دی جاتی ہے لیکن وہاں کئی ایسے گروپ بھی موجود ہیں جو پاکستانیوں کو بالی ووڈ میں کام کرتے دیکھنا نہیں چاہتے اور ان گروپ کی وجہ سے پاکستانی فنکار کی زندگی کو خطرہ بھی لاحق ہوجاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close