انٹرٹینمنٹ

شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی کب اور کہاں ہوئی؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء جاوید کی شادی کب اور کہاں ہوئی اس حوالے سے تفصیل سامنے آگئی۔

ہفتہ کے روز سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے سوشل اکاؤنٹس پر اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے پوسٹ کے کیپشن میں اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ’الحمداللہ‘ لکھا اور ساتھ میں قرآنی آیت بھی شیئر کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شعیب اور ثناء جاوید کی شادی 18 جنوری کو کراچی میں منعقدہ تقریب میں ہوئی ہے جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close