انٹرٹینمنٹ

اداکارہ فریال محمود کا بولڈ لباس پر ہونے والی تنقید پر ردعمل

فریال محمود کو بولڈ لباس پہننے کیوجہ سے صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا

مجھے پہلے ہی پتا تھا کہ اگر میں ایسا بولڈ لباس پہن کر پریمیئر میں آؤں گی تو مجھے بہت گالیاں پڑیں گی

پاکستان فلم و ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ فریال محمود نے اُن کے بولڈ لباس پر ہونے والی تنقید پر ردعمل دے دیا۔

رواں ماہ 4 جنوری کو کراچی میں پاکستانی فلم ‘وکھری’ کا پریمیئر ہوا تھا جس میں فلم کی کاسٹ سمیت دیگر شوبز ستاروں نے شرکت کی تھی، فلم کے پریمیئر کے موقع پر فریال محمود بولڈ لباس میں ملبوس تھیں۔

فریال محمود کی تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں تو صارفین نے اُنہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ یہ پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں، ان جیسی اداکاراؤں کو خود کو مسلمان کہتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔
اب فریال محمود کی نئی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جوکہ فلم ‘وکھری’ کے پریمیئر کی تقریب کے دوران ہی بنائی گئی تھی، ویڈیو میں اداکارہ کو اپنے بولڈ لباس پر گفتگو کرتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں فریال محمود کہتی ہیں کہ “مجھے پہلے ہی پتا تھا کہ اگر میں ایسا بولڈ لباس پہن کر پریمیئر میں آؤں گی تو مجھے بہت گالیاں پڑیں گی”۔

فریال محمود اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہتی ہیں کہ “لوگوں کی گالیوں کی وجہ سے میں نے سوچا تھا کہ میں تقریب میں ہی نہیں جاؤں گی”۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close