انٹرٹینمنٹ

اداکارہ جھانوی کپور نے فلم فیئر ایوارڈ میں دکھایا ایسا انداز، فینس کو آگئی سری دیوی کی یاد

حال ہی میں منعقدہ فلم فیئر ایوارڈز میں بالی ووڈ ستاروں کا جلوہ دیکھنے کو ملا تھا ۔ اس ایوارڈ فنکشن میں کئی ستاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے اسٹیج پر قہر ڈھا دیا تھا ۔ فلم فیئر ایوارڈز میں پرفارم کرنے والوں میں اداکارہ جھانوی کپور بھی شامل تھیں۔ انہوں نے اپنی پرفارمنس سے فلم فیئر اسٹیج پر دھوم مچا دی تھی۔

News18 Urdu

جھانوی کپور نے حال ہی میں فلم فیئر ایوارڈز میں اپنی شاندار پرفارمنس کی جھلک دکھاتے ہوئے کئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ ان میں اداکارہ کلر ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔

News18 Urdu

ان ویڈیوز اور تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ جھانوی کپور نے لکھا: ‘مجھے بہت مزہ آیا اور میرے لئے یہ بہت فخر کی بات تھی کہ مجھے میرے پسندیدہ اور ہندی سنیما کے آئیکانک کوئنس کے گانوں پر پرفارم کرنے کا موقع ملا‘۔

News18 Urdu

اداکارہ کے ڈانس ویڈیوز کو دیکھ کر سلیبریٹیز سے لے کر مداحوں تک سبھی ان کے دیوانے ہو گئے۔ جھانوی کپور کے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے مرنال ٹھاکر لکھتی ہیں:

News18 Urdu

مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا نے اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا: ‘تم بہترین ڈانسر ہو’۔ وہیں زویا اختر نے بھی جھانوی کپور کے ڈانس کی تعریف کرتے ہوئے ان پر پیار برسایا ہے۔

News18 Urdu

‘بوال’ اداکارہ کی ان تصاویر اور ویڈیوز پر شیکھر پہاڑیا نے بھی تبصرہ کیا ہے۔ شیکھر کے تبصرے نے سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ دھیان کھینچا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جھانوی کپور اور شیکھر پہاڑیا ریلیشن شپ میں ہیں۔

News18 Urdu

فلم فیئر ایوارڈز میں اپنی پرفارمنس کے دوران جھانوی ایک گلیمرس ڈیوا کی طرح نظر آئیں۔ ان کے انداز کو دیکھ کر مداحوں کو آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی یاد آگئی ۔ بہت سے مداحوں نے اداکارہ کی پرفارمنس پر تبصرے کرتے ہوئے ان کا سری دیوی سے موازنہ کیا۔

News18 Urdu

جھانوی کپور نے فلم ‘دھڑک’ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔ ان کی پہلی فلم باکس آفس پر کامیاب رہی تھی ۔ اس فلم میں وہ ایشان کھٹر کے ساتھ نظر آئی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close