انٹرٹینمنٹ

فیمینزم نے معاشرے کو تباہ کردیا ہے

مرد اور خواتین کو معاشرے کو درست سمت میں چلانے کیلئے اپنے روایتی کردار ادا کرنے چاہئیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نورا فتیحی نے کہا ہے کہ فیمینزم نے معاشرے کو تباہ کردیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مرد اور خواتین کو معاشرے کو درست سمت میں چلانے کیلئے اپنے روایتی کردار ادا کرنے چاہئیں۔

نورا فتیحی کا کہنا تھا کہ فیمینزم کے بہاؤ میں مرد بھی اپنی مردانگی سے محروم ہورہے ہیں تاکہ وہ خواتین کی ہمسری کرسکیں۔
انہوں نے کہا خواتین کا بنیادی کردار بچوں کی پرورش اور گھر کی دیکھ بھال ہیں اور وہ اپنی حدود میں رہتے ہوئے بھی اپنے خواب پورے کرسکتی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر مرد گھر میں پیسے لاتا ہے تو بطور ماں عورت بچوں کی پرورش کرتی ہے۔ اگر دونوں ایک جیسے کام کریں گے تو معاشرہ کیسے آگے بڑھے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close