انٹرٹینمنٹ

2018:فن کی بلندیوں پر چمکتے کئی ستارے بجھ گئے

لاہور: سال 2018ء میں فن سے وابستہ کئی شخصیات اپنے پرستاروں کوداغ مفارقت دے گئیں۔رواں برس کے پہلے ماہ معرو ف ڈرامہ نگاراور صحافی منوبھائی اپنے پیاروں سے بچھڑ گئے۔ موسیقی کی دنیا کا ایک بڑانام موسیقار استاد نذر حسین، فلم اور ٹی وی اداکار اختر شاد، کی بورڈ پلیئر طاہر اقبال، اداکارہ نگارسلطانہ، لیجنڈ اداکار قاضی واجد اورٹی وی ڈرامہ عینک والاجن سے شہرت حاصل کرنے والے اداکارمنا لاہوری جیسے فن کی بلندیوں پر چمکنے والے ستارے بھی بجھ گئے۔ اسی طرح اجوکا تھیٹرکی بانی مدیحہ ،مزاحیہ اداکارچکرم،کلثوم سلطانہ،اعجازحسین بیلی،وکی کوبرا،مشتاق یوسفی،الطاف قمراورفہمیدہ ریاض بھی خالق حقیقی سے جاملیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close