انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ نے سوہانا کی ڈیبیو فلم ’کنگ‘ کیلئے اربوں روپے کا رسک لے لیا

 بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سوہانا کی فلم کیلئے 200 کروڑ کی سرمایہ کاری کردی

شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سوہانا کی ڈیبیو فلم ’کنگ‘ کیلئے اربوں روپے کا رسک لے لیا۔

سجوئے گھوش اور سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کیلئے 200 کروڑ کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق فلم میں شاہ رخ خان بھی اہم کردار ادا کریں گے اور لگاتار تین بلاک بسٹر فلموں کے بعد کنگ خان کی نئی فلم بھی انٹرنیشنل معیار کی ہوگی۔
فلم ’کنگ‘ کو انٹرنیشنل معیار کی بنانے کیلئے سدھارتھ آنند ہالی وڈ سے متعدد اسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ٹیم میں لانے کیلئے کوشاں ہیں۔

’کنگ‘ کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس مئی سے ہوگا اور اسے 2025 کے دوسرے ہاف میں ریلیز کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close