انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکار پنکج ترپاٹھی کے بہنوئی ٹریفک حادثے میں ہلاک، بہن شدید زخمی

معروف بھارتی اداکار پنکج ترپاٹھی کے بہنوئی کارحادثے میں جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ ان کی بہن شدید زخمی ہوئی ہیں جن کی حالت تشویشنا ک بتائی جارہی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خوفناک حادثہ جھارکھنڈ میں جی ٹی روڈ پر شام چار بجے کے قریب پیش آیا، اداکار کی بہن اور اس کا شوہر بہار سے ویسٹ بنگال جارہے تھے۔

ان سے گاڑی کا کنٹرول چھوٹ گیا اور وہ روڈ ڈیوائڈر سے جا ٹکرائے۔اداکار کے بہنوئی اور بہن کو ہسپتال پہنچایا گیا لیکن ان کے بہنوئی راجیش تیواری جانبر نہ ہوسکے جبکہ ان کی بہن سریتا کی حالت تشویشناک ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close